9 ستمبر 2012 - 19:30

طالبان کے ساتھ مصالحت یا سیاسی معاہدے کرکے امریکا افغانستان میں 2024 تک رہ سکتا ہے۔

ابنا:  طالبان امریکا کے ساتھ جنگ بندی اور سیاسی معاہدے کیلئے راضی ہیں جس کے تحت 2024ء تک امریکا افغانستان میں رہ سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان کا ایک گروپ جس کی قیادت ملا عمر کرتے ہیں وہ افغان صدر حامد کرزئی اور ان کی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کرنے کو راضی نہیں ہیں کیونکہ ملا عمر سمجھتے ہیں کہ کرزئی حکومت کرپٹ اور کمزور ہے۔ اس رپورٹ کو طالبان کے 4 سینئر نمائندوں کے انٹرویو کرنے کے بعد مرتب کیا گیا ہے جنہوں نے مصالحت کیلئے رابطہ کیا تھا۔
.....
/169